چھ روزہ تعطل کے بعد چمن پیسنجر ٹرین، جعفر ایکسپریس اور بولان میل سروس دوبارہ بحال
کوئٹہ (ویب ڈیسک) چھ روزہ تعطل کے بعد کوئٹہ سے چمن جانے والی پیسنجر ٹرین سروس دوبارہ بحال کر دی گئی۔ آج کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس معمول کے مطابق روانہ ہوئی، جس سے مسافروں کے لیے سفر میں سہولت پیدا ہوئی۔ ریل انتظامیہ کے مطابق کراچی سے روانہ ہونے والی بولان میل کوئٹہ پہنچ گئی۔ ٹرین سروس کی معطلی کے دوران مسافروں اور سرحدی علاقوں میں کاروباری اور سفری سرگرمیوں پر منفی اثر پڑا تھا، جبکہ سروس کی بحالی سے نہ صرف مسافروں کے لیے آسانی ہوگی بلکہ تجارت اور آمد و رفت بھی متاثر ہونے سے بچ جائے گی۔
Load/Hide Comments


