اپوزیشن رکن بلوچستان اسمبلی حاجی میر زابد علی ریکی کی پارٹی رکنیت بحال کردی گئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) رکن بلوچستان اسمبلی حاجی میر زابد علی ریکی کی پارٹی رکنیت معطلی کا معاملہ۔ اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رکن بلوچستان اسمبلی حاجی میر زابد علی ریکی کی پارٹی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔ حاجی میر زابد علی ریکی کی پارٹی رکنیت جمعیت علماءاسلام بلوچستان کابینہ نے معطل کی تھی۔ حاجی میر زابد ریکی کی مرکزکو نوٹس کا تسلی بخش جواب دینے پر پارٹی رکنیت بحال کردی گئی۔ حاجی میر زابد علی ریکی نے جمعیت علماءاسلام کے مرکزی قیادت کو مطمئن کیا۔ سوشل میڈیا پرحاجی میر زابد علی ریکی کی پارٹی رکنیت معطلی پر تنقید بلاجواز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں