وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات سے انکار کردیا

پشاور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات سے انکار کردیا۔جس پر صوبائی وزیرسردار عبدالرحمان کھیتران نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شرکا سے نہ ملنا پشتون، بلوچ اور اسلامی روایات کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ بلوچستان آئیں، ہم روایات کے مطابق ان کی عزت و مہمان نوازی کریں گے۔کھیتران کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے شرکا کیلئے پانچ گھنٹے نکالے، مگر وزیراعلیٰ کے پی نے ملاقات تک نہیں کی۔انہوں نے بطور احتجاج کہا کہ ہم پیکٹس والا کھانا نہیں کھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں