پولیس فورس میں ضم کرنے کیخلاف چمن میں لیویز اہلکاروں کی احتجاجی ریلی، فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
چمن (صباح نیوز) لیویز فورس کی احتجاجی ریلی اور مظاہرہ، ضلع چمن میں لیویز فورس کے اہلکاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے اختتام پذیر ہوئی جہاں مظاہرین نے پرامن احتجاج کیا۔ شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ واپس لو اور ہماری شناخت برقرار رکھو جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ غیر منصفانہ اور پشتون خطے کے عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا، احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔ احتجاجی مظاہرے میں سیاسی و قبائلی عمائدین، عوامی نمائندگان اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔
Load/Hide Comments


