پاکستانی فوج کی غزہ میں تعیناتی کا منصوبہ، کئی حلقوں کی جانب سے فیصلے پر اظہار تشویش
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سیاستدانوں اور صحافیوں نے حکومت کے مبینہ منصوبے پر سوالات اٹھائے جن کے مطابق پاکستان غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی استحکام فورس (آئی ایس ایف) کا حصہ بن سکتا ہے، جو اس وقت تشکیل دی جا رہی ہے۔ امریکا کی ثالثی میں ہونے والے غزہ امن معاہدے کی ایک مرکزی شرط آئی ایس ایف کا قیام ہے، جو زیادہ تر مسلم اکثریتی ممالک کے فوجیوں پر مشتمل ہوگی، مذاکرات سے واقف ذرائع کے مطابق حکومت جلد ہی اس حوالے سے باضابطہ اعلان کر سکتی ہے۔ خبر سامنے آنے کے بعد سیاستدانوں اور صحافیوں نے سوشل میڈیا پر تشویش اور تنقید کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments


