کچے کے ڈاکوﺅں کے ہاتھوں اغوا ژوب کے رہائشی سمیت متعدد افراد کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا
کوئٹہ (این این آئی) سیاسی وسماجی رہنماﺅں محمد کریم قریشی ، مولوی رحمت اللہ ،عبدالناصر قریشی ، عبدالرازق قریشی ،عبدالروف قریشی ، حسن امین قریشی ، محمد ا کرم قریشی ،مطیع اللہ قریشی ، امین الحق قریشی ،شمس الہدی قریشی نے کچے کے ڈاکوﺅں کے ہاتھوں اغواءہونے والے ژوب کے رہائشی رحیم اللہ قریشی کی بحفاظت بازیابی پر گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل اورانتظامیہ کا شکریہ اد اکیا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کچے ڈاکوﺅں نے گھوٹکی کے علاقے سے رحیم اللہ قریشی کو اغواءکرلیا تھا جن کی رہائی کیلئے بھاری تاوان طلب کیا گیا تھا لیکن رحیم اللہ قریشی کا خاندان غریب ہونے کی وجہ سے تاوان کی رقم ادا نہیں کرسکتا تھا جس کے بعد ژوب کے سیاسی وسماجی رہنما محمد کریم قریشی کی قیادت میں وفد نے گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل سے ملاقات کرکے رحیم اللہ قریشی کی بحفاظت بازیابی کیلئے کردارادا کرنے کی اپیل کی تھی جس کے بعد گورنر بلوچستان نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے انتظامیہ کو مغوی کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ گورنر کی ہدایات کے بعد انتظامیہ کے کچے کے ڈاکوﺅں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رحیم اللہ قریشی سمیت دیگر افراد کو بحفاظت بازیاب کرایا جس پر ہم گورنربلوچستان ،انتظامیہ کا شکریہ اد اکرتے ہیں کہ انہوں نے رحیم اللہ قریشی کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا۔


