پنجگور، خاتون پر مبینہ تشدد کا واقعہ،تحقیقات کر کے عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے ، گہرام شریف

پ ر : پنجگور ممتاز سیاسی و سماجی رہنماء اور سول سوسائٹی کے ڈپٹی کنوینر گہرام شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ شب تسپ ایراپ کے علاقے میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد ٹیچنگ ہسپتال میں زخمی اور بیہوشی کی حالت میں لائی گئی خاتون کی دردناک اور افسوس ناک خبر سن کر دل خون کے آنسو رورہاہے۔اس حساس اور افسوس ناک واقعہ کی باریک بینی سے جائزہ لینے کیلئے پنجگور سول سوسائٹی متحرک ہوگئی ہے۔اس سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ اور پولیس سے مسلسل رابطے میں رہیں لیکن بدقسمتی سے واقعہ کے اصل حقائق کو سامنے لانے کیلئے کوئی تیار نہیں ہے۔۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میں اس حوالے سے مختلف قسم کی خبریں چل رہی ہیں۔ لیکن تاحال ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اس حساس اور افسوس ناک واقعہ کے حوالے سے کوئی وضاحت یا تفصیل سامنے نہیں آررہی ہے جس کی وجہ سے مزید شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ پنجگور کے تمام سیاسی جماعتیں سول سوسائٹی۔معتبرین علمائ کرام اور آل پارٹیز شہر ایکشن کمیٹی سب ملکر اس واقعہ کی تحقیقات کریں اور عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں