تربت، فائرنگ کے واقعات میں نوجوان قتل، ایک شخص زخمی

تربت (بیورو رپورٹ) تربت کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص قتل، ایک زخمی ہوگیا۔ اطلاع کے مطابق حملہ آوروں نے تربت کے علاقے دیات میں نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ مقتول کی شناخت باہڈ ولد رحیم بخش کے نام سے ہوئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ دوسرے واقعے میں کوہ مراد زیارت کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سعید احمد ولد صوالی سکنہ آبسر کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق اپنے زرنج سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں