بھارتی حکومت نے انیل امبانی کے 75 ارب روپے سے زیادہ کے اثاثے منجمد کر دیے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی مالی جرائم کی سب سے بڑی ایجنسی نے کہا ہے کہ اس نے بحران کا شکار صنعت کار انیل امبانی سے منسلک کمپنیوں کی تقریباً 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر (75 ارب بھارتی روپے سے زائد) مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں، یہ کارروائی بینک فراڈ کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے چھوٹے بھائی انیل امبانی نے توانائی سے لے کر دفاعی شعبے تک کاروبار میں سرمایہ کاری کر رکھی تھی، لیکن گزشتہ دو دہائیوں میں ان کی دولت اور اثر و رسوخ میں نمایاں کمی آئی ہے۔ حال ہی میں ان پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی توجہ بڑھی ہے اور ان کے خلاف بینک قرضوں کی رقم میں خوردبرد اور منی لانڈرنگ جیسے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔ پیر کی شام بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بتایا کہ اس نے 75 ارب روپے سے زیادہ کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں، جن میں دفاتر، رہائشی عمارتیں اور 132 ایکڑ سے زائد زمین شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں