بلوچستان حکومت نے 7 نومبر کو پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت مسترد کردی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت مسترد کردی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اجازت سیکورٹی تھریٹ کے پیش نظر نہیں دی گئی۔ شہر میں دفعہ 144 نافذ، پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔ پی ٹی آئی نے 7 نومبر کو جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث کسی بھی جماعت کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ افغانوں کی جلسے میں شرکت پر سخت کارروائی ہوگی۔ جلسے میں شریک افغانوں کو 24 گھنٹے میں ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ سیکورٹی کی سنگین صورتحال کے باعث الرٹ جاری۔ انتظامیہ نے ناخوشگوار واقعے سے بچاﺅ کیلئے اقدامات سخت کردیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں