کوئٹہ، ایک ماہ کی بچی کی لاش دفنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کیو ڈی اے قبرستان میں ایک ماہ کی بچی کی لاش دفنانے والا شخص گرفتار۔ لاش دفنانے والا شخص عبدالرزاق خود کو گورکن ظاہر کررہا تھا۔ بچی کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے نامعلوم افراد نے بچی کی لاش گرفتار شخص کے حوالے کی۔ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کی گئی۔ گرفتار شخص کو سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں