اپوزیشن کا بائیکاٹ، قومی اسمبلی میں بھی 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں 231 ارکان اسمبلی نے 27 ویں آئینی ترمیم کو منظور کرلیا۔ وزیر قانون نے 27ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کردی، جسے ایوان نے دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا۔ آئینی ترمیم کی حمایت میں 231 اور مخالفت میں صرف 4 ووٹ پڑے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے27ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل شروع کردیا۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے جبکہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے تحریک پیش کی۔ اس موقع پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بارکونسل،ایسوسی ایشن کی مشاورت کے بعد چیف جسٹس کے عہدے پر کچھ ابہام تھا، یہ لکھا ہواتھا کہ جوموسٹ سنیئر ہوگا وہ کمیشن کو چیئرکرے گا، اس ابہام کو دور کرنے کیلئے کچھ ترامیم متعارف کراو¿ں گا۔ انہوں نے کہا کہ ترامیم سے مزید واضح ہوگیا جسٹس یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس پاکستان رہیں گے۔


