چالیس ارب روپے سے زائد گندم چوری اسکینڈل، نیب بلوچستان نے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری حاصل کرلی

کوئٹہ (صباح نیوز) محکمہ خوراک بلوچستان کے تاریخی 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم چوری اسکینڈل میں نیب بلوچستان نے طویل تحقیقات کے بعد اکتوبر نومبر 2025 میں چیئرمین نیب سے ریفرنس داخل کرنے کی اجازت حاصل کر لی ہے۔ یہ مقدار تقریبا 70 لاکھ بوریوں کے برابر ہے اور تخمینی مالیت 40 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے 8 نومبر 2025 کو اجازت نامے پر دستخط کر دیے، جس کے بعد نیب بلوچستان اب احتساب عدالت کوئٹہ میں باقاعدہ ریفرنس داخل کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کیس میں 80 سے زائد ملزمان شامل ہیں، جن میں سابق سیکرٹری خوراک، ڈائریکٹرز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز، سائلوز کے انچارجز، ٹھیکہ دار اور نجی افراد شامل ہیں۔نیب ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام کا تعلق کرپشن کے بڑھتے رجحان سے ہے، اور صرف موثر احتساب کے ذریعے کرپٹ عناصر کو بے خوف لوٹ مار سے روکا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں