حکومت پاکستان افغانستان جانے والی مال بردار گاڑیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی روزی خان مندو خیل ، مرکزی سیکرٹری جعفر خان کاکڑ سہیل خان حاجی ظاہر شاہ عمر شاہ افریدی خدا داد شوانی بابو جان رئیسانی محمد امین ثمالانی عبدالمجید پیر کانی حاجی مراد خان کاکڑ سیف اللہ شاہوانی حاجی معصوم خان اچکزئی حاجی اللہ محمد اور دیگر ٹرانسپورٹرز نے حکومت پاکستان خاص کر آئی جی ایف سی اور چمن بارڈر سے منسلک متعلقہ حکام بارڈر کے اس پار افغانستان کی حکومت دونوں سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں افغانستان لے جانے والے گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیںگاڑی افغانستان آنے جانے کے لیے جو گھریلو سامان لے جا رہے ہیں ان کے لیے خصوصی طور پر آنے جانے کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور لوٹ رکھوں یا خالی ٹرکوں کو بے جا تنگ نہ کیا جائے تاکہ آمد و رفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور مہاجرین افغان یا ٹرک والے کسی بھی تکلیف سے بچ سکے کیونکہ ان ٹرکوں میں گھریلو سامان کے علاوہ بچے بوڑھے جوان سب سفر کر رہے ہیں لہذا انسانی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور افغانستان دونوں جانب ہیوی ٹرانسپورٹ کا خاص خیال رکھیں تاکہ افغان مہاجرین با آسانی اپنے ملک افغانستان جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں