گندم بحران پر قابو پانے کے لئے پاسکو سے گندم کی خریداری کی ہے، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ(آن لائن )صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے گندم بحران پر قابو پانے کے لئے پاسکو سے گندم کی خریداری کی ہے، پاسکو سے خریدی گئی گندم بلوچستان کے گوداموں میں پہنچ چکی ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر کوئٹہ میں سستے آٹے کے سٹالز قائم کئے گئے ہیں،جب تک بلوچستان میں ہماری حکومت قائم ہے محکمہ خوراک میں کسی قسم کی پریشن نہیں ہونے دیں گے، ضرورت پڑی تو گندم کے بحران پر قابو پانے کے لئے مل اور چکی اونرز سے بھی مشاورت کی جائیگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ عالمو چوک پر قائم کئے گئے سستے آٹا سٹالز کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری خوراک نوراحمد پرکانی ،ڈی جی فوڈ مظفر ذیشان ودیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پروزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر کوئٹہ میں سستے آٹے کے سٹالز قائم کئے گئے ،صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمن کھیتران کا سستے آٹے کے سٹالز کا دورہ کیا۔گفتگو کرتے ہوئے سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ گزشتہ سال نصیر آباد میں سیلابی صورتحال میں گندم تباہ ہونے کی وجہ سے خریداری نہیں کی،بلوچستان حکومت نے گندم بحران پر قابو پانے کے لئے پاسکو سے گندم کی خریداری کی ہے، گندم کی خریداری صاف شفاف طریقے سے کی گئی ہے، صوبائی وزیر خوراک نے کہاکہ پاسکو سے خریدی گئی گندم بلوچستان کے گوداموں میں پہنچ چکی ہے بلوچستان میں آٹے کے دام کو کنٹرول ریٹ میں فروخت کرنے کے لئے سختی سے احکامات جاری کئے گئے ہیں، فلور ملز ایسوسی ایشن کے تعاون سے آٹے کے ریٹس کی استحکام لا رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 920 روپے مقرر کی گئی ہے، دکانداروں کو آٹے کے 20 کلو تھیلے میں منافہ دیا گیا ہے، دکاندار آٹے کے 100 کلو تھیلے پر 50 کلو منافع کمانے کا مجاز ہوگا، سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ جب تک بلوچستان میں ہماری حکومت قائم ہے محکمہ خوراک میں کسی قسم کی پریشن نہیں ہونے دیں گے ضرورت پڑی تو گندم کے بحران پر قابو پانے کے لئے مل اور چکی اونرز سے بھی مشاورت کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں