ڈیرہ مراد جمالی میں بم حملہ ناکام، نامعلوم افراد تھانے کے گیٹ پر ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار

نصیر آباد (ویب ڈیسک تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کے مین گیٹ پر نامعلوم افراد ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے۔ خوش قسمتی سے ہینڈ گرنیڈ پھٹ نہ سکا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور تفتیش کا آغاز کردیا، جبکہ بم ڈسپوزل ٹیم نے پہنچ کر ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں