تربت کے علاقے دیہات سے دو افراد کی لاشیں برآمد، فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، پولیس

تربت (نامہ نگار) پولیس کے مطابق تربت کے نواحی علاقے دیہات کے قریب سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والی لاشوں کی شناخت ابوبکر ولد حاصل سکنہ کھنڈان دشت اور طاہر ولد اللہ بخش سکنہ دشت بلنگور کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں افراد کے جسم پر گولیوں کے نشانات واضح تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں قریب سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

جبکہ تمپ کے علاقے گومازی اور دازن کراس سے عمران نادل ساکن گومازی تمپ کی لاش برآمد ہوئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں