کچلاک، ٹوڈی کار اور ڈمپر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

کوئٹہ (یو این اے) کچلاک بائی پاس جلوگیر کے قریب ٹوڈی کار اور ڈمپر میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ تصادم کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں