کوئٹہ کی بعض یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، الیکشن کمشنر بلوچستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کوئٹہ کی کچھ یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات مو¿خر کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں واضح کیا جاتا ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور یہ خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے تحت کوئٹہ کی اربن یونین کونسلوں کی وارڈز کے جنرل ممبرز کے انتخابات کیلئے 28 دسمبر 2025 کو مقررہ شیڈول کے مطابق پولنگ ہو گی۔ لہ©ذا عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ خبروں پر اعتماد نہ کریں اور مستند معلومات صرف الیکشن کمیشن کے سرکاری ذرائع سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
Load/Hide Comments


