سبی، ہرنائی پھاٹک کے قریب بم دھماکہ، ایک شخص زخمی، ضلعی انتظامیہ

ہرنائی(یو این اے )سبی،ہرنائی پھاٹک کے قریب ایک زور دار بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ دھماکہ پل کے ساتھ کچرے کے مقام پر ہوا، تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے تمام ممکنہ پہلوں پر تفتیش جاری ہے اور علاقے میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے