اپوزیشن نے قوانین منظوری کی آڑ میں این آر او مانگا،لیکن نہیں دینگے،عمران خان

اسلام آبادۛوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ا پوزیشن نے قوانین منظوری کی آڑ میں این آر او مانگا،کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اجلاس کو ا یف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری سے متعلق بریفنگ دی۔ قوانین کی منظوری کے لیے اپوزیشن سے مذاکرات بارے بھی آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کو پارٹی بیانیہ بھی دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں