پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، سوات، شانگلہ، بونیر میں بھی رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 اور گہرائی 159 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور سنکیانگ کا سرحدی علاقہ تھا۔ ابتدائی طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Load/Hide Comments


