وزیراعظم کی زیر صدارت کرونا کا اہم اجلاس، روک تھام کیلئے اقدامات پر مشاورت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کرونا کی روک تھام کیلئے اقدامات پر مشاورت جاری ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گاوزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی ممبران، صوبائی وزراء، اعلی سول و عسکری اداروں کے نمائندے، ڈاکٹر طفر مرزا، وفاقی و صوبائی وزراء، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور معید یوسف شریک ہیں ذرائع کے مطابق نیشنل کو آرڈینیشن کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، ملک میں کرونا وائرس کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق موثر اقدامات پر مزید مشاورت ہو گی، وزیر اعظم کو صوبائی حکومتوں کے اقدامات سے تفصیلی آگاہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں