ابھارتی فورسز کی فائرنگ سے 5پاکستانی جاں بحق

سرینگر :بھارتی سرحدی سیکیورٹی فورسز نے پنجاب کے ضلع تاران تاران میں پانچ افراد کو پاکستانی در انداز قرار دیکر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بی ایس ایف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ اسوقت پیش آیا جب بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ضلع تاران تاران میں باڑ کے پار مشتبہ نقل وحرکت ہوتے ہوے دیکھی ۔ بی ایس ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ مشتبہ نقل وحرکت دیکھنے کے بعد بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ان افراد کو رکنے کا انتباہ کیا تاہم دراندازوں نے رکنے کے بجائے فائرنگ کر دی جس پر بی ایس ایف اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ ترجمان نے کہا کہ ابھی ان دراندازوں کی فوری شناخت نہیں ہو سکی

اپنا تبصرہ بھیجیں