پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا صوبے میں الیکشن کا اعلان

گوادر (بیورو رپورٹر)پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوی ایشن نے صوبے بھر میں انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ صوبے بھر میں تنظیم کے انتخابات ایک ہی روز منعقد کئے جائیں گے جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ انتخاب کے لئے پانچ رکنی الیکشن کمیٹی اور تین رکنی ٹریبول بھی قائم کر دی گئی۔ 31اگست کو کاغذات کی وصولی، واپسی، حتمی فہرست آویزاں اور انتخابی نشان الاٹ کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں