جن کو دہشت گردوں کی وکالت کا شوق ہے وہ افغانستان چلے جائیں، طاہر اشرفی

ویب ڈیسک: پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جن کو دہشت گردوں کی وکالت کا شوق ہے وہ افغانستان چلے جائیں۔امن اتحاد اجلاس کے بعد فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 18 ہزار علماء نے پیغام پاکستان پر دستخط کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت مئی کی شکست کا بدلہ معصوموں کا خون بہا کر لے رہا ہے۔علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود سہولت کاروں کا جب خاتمہ ہوگا تب دیکھیں گے کہ دہشتگرد کیسے آتے ہیں؟ریاست نے فیصلہ کرلیا کہ کوئی گڈ بیڈ نہیں، سارے طالبان بیڈ ہیں۔ مذاکرات ہر اس شخص سے ہوسکتے ہیں جو پاکستان کے آئین کو مانتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے