گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائیگی، مہنگائی کیخلاف شہری اپنی شکایات سی ایم پورٹل پر درج کرائیں، سرفراز بگٹی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا ماہِ صیام کے دوران اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کا اعلان۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں شہری چیف منسٹر کمپلینٹ سیل سے براہِ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، رمضان المبارک ایثار ، خلوص اور صبر کا پیغام دیتا ہے، رمضان المبارک کے دوران غریب اور کمزور طبقات کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، بلوچستان میں تین لاکھ اٹھائیس ہزار مستحق خاندانوں کو خصوصی رمضان پیکج فراہم کیا جارہا ہے، پیکج کی شفاف تقسیم اور حق داروں تک بروقت فراہمی آٹھ رکنی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کے ذریعے یقینی بنائی جارہی ہے، رمضان پیکج سے متعلق کسی بھی شکایت کے لیے وزیر اعلیٰ شکایت پورٹل سے رجوع کیا جاسکتا ہے
Load/Hide Comments


