وزیراعلیٰ کی کوآرینیٹر وزیراعظم سے ملاقات، ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے، بلوچستان حکومت دیرپا حکمت عملی پر کام کررہی ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینا خورشید عالم کی ملاقات۔ ملاقات میں بلوچستان کو درپیش موسمیاتی چیلنجز اور مشترکہ حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وفاق اور صوبے کے درمیان ماحولیاتی تعاون کو مزید مو¿ثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج، بلوچستان حکومت دیرپا حکمت عملی پر کام کررہی ہے، بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پہلا کلائمیٹ فنڈ قائم کر دیا گیا، صوبے کو ماحولیاتی آفات سے محفوظ بنانے کے لیے جامع پالیسی اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں، گرین ہاﺅس گیسوں کے اخراج میں بلوچستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، مگر اثرات سب سے زیادہ صوبہ ہی برداشت کر رہا ہے۔ کوآرڈینیٹر وزیر اعظم رومینا خورشید عالم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت بلوچستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں، خواتین اور پسماندہ طبقات کو کلائمٹ چینج پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے