مشرق وسطیٰ کے لوگ ایسے علاقوں سے نکل جائیں جہاں امریکی افواج تعینات ہیں: ایران کا انتباہ
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے مشرق وسطیٰ کے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے علاقوں سے نکل جائیں جہاں امریکی افواج تعینات ہیں۔ پاسداران انقلاب سے وابستہ فارس نیوز ایجنسی کی طرف سے شائع کردہ ایک بیان میں، پاسداران انقلاب نے الزام لگایا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ’شہری مقامات اور معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔‘ بیان میں امریکہ پر ایرانی شہریوں اور اہلکاروں کو قتل کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


