ہرنائی، کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے کانکن جاں بحق
کوئٹہ (صباح نیوز) ہرنائی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا، پولیس ذرائع کے مطابق طالب لیز ایریا کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن بسم اللہ ولد گل محمد قوم بارکزئی سکنہ افغانستان جاں بحق ہوگیا، لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی منتقل کردی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔
Load/Hide Comments


