ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے غیر قانونی قرار، اسپین نے امریکی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی
میڈرڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے ایران پر حملوں میں شامل امریکی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے۔ وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت نے ’جنگ سے متعلق کسی بھی کارروائی کے لیے فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت دی ہے اور نہ ہی فضائی حدود کے استعمال کی۔‘ فوجی اڈوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان مارچ کے آغاز میں ہی کر دیا گیا تھا، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید رد عمل دیتے ہوئے سپین کے خلاف تجارتی اقدامات کی دھمکی دی تھی۔ اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کو غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔
Load/Hide Comments


