قلات، مسلح حملے میں قبائلی شخصیت محافظ سمیت جاں بحق، ایک محافظ زخمی، پولیس ذرائع

قلات (نمائندہ انتخاب) قلات میں مسلح افراد کا حملہ، قبائلی شخصیت محافظ سمیت جاں بحق،ایک محافظ شدید زخمی، پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے نیمرغ کے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماءو قبائلی شخصیت میر سخی عبدالرحیم ساسولی اپنے محافظوں سمیت اپنے ٹیوب ویل پر موجود تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان پر آتشی اسلحہ سے فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں میر سخی عبدالرحیم ساسولی ولد میر عبدالغفور ساسولی سکنہ نیمرغ قلات اور محافظ ظفر اللہ ساسولی سکنہ گدر سوراب موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک محافظ اکرام ولد نور محمد ساسولی شدید زخمی ہوگیا، لاشوں اور زخمی کو قلات ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر شدید زخمی کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا، مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں