ڈھاڈر میں آسمانی بجلی گرنے سے بچی، ژوب میں کمرے کی چھت تلے دب کر بچہ جاں بحق، 5 افراد زخمی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں بارش سے جانی و مالی نقصانات، ڈھاڈر میں آسمانی بجلی گرنے سے بچی، ژوب میں کمرے کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ زراعت کالونی میں آسمانی بجلی گرنے سے بچی جاں بحق دفتر کے ٹرانسفارمر میں بھی دھماکا، ڈھاڈر میں گرج چمک اور بارش کے سلسلے کے دوران زراعت کالونی میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے نیاز اللہ نامی شخص کی معصوم بچی جاں بحق ہوگئی جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا لیکن وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی تھی جبکہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر زراعت دفتر میں موجود بجلی کاٹرانسفارمر دھماکے سے جل گیا، علاوہ ازیں ژوب کے علاقے گوسہ کبزئی کے علاقے غنڈئی سلیمان زئی میں کمرہ گرنے کے نتیجے میں 3 سالہ بچہ اسرار اللہ جاں بحق ہوگیا واقعے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، کچا کمرہ بارشوں کے باعث بوسیدہ ہو گیا تھا جاں بحق بچے کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو مقامی مرکزصحت میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد فارغ کر دیا گیا۔


