ٹرمپ کا ایران کے نئے رہنما کا جنگ بندی کی درخواست کا دعویٰ، ایران کی تردید

ویب ڈیسک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نئے رہنما نے امریکہ سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے تاہم اس درخواست پر آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد ہی اس پر غور کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’سوشل ٹروتھ‘ پر جاری پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نئے رہنما نے حال ہی میں امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے ایران کے نئے رہنما کو سابقہ رہنماؤں کے مقابلے میں ذہین قرار دیا۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی درخواست پر اس وقت غور کیا جائے گا جب آبنائے ہرمز پر آزادانہ آمد ورفت بحال ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس شرط کے پورا نہ ہونے تک ایران پر امریکی حملے جاری رہیں گے اور انہیں پتھر کے زمانے میں پہنچا دیں گے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کا بیان غلط اور بے بنیاد ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کرنے کے ٹرمپ کے بیانات غلط اور بے بنیاد ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق  ایرانی حکام نے جنگ بندی  کی خبروں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کسی عارضی وقفے نہیں بلکہ جنگ کے مکمل خاتمے کا خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں