بی ڈی اے اور کیو ڈی اے کا انضمام قبول نہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انضمام کی سازش کو ادارے اور عوام دشمن عمل قرار دیتے ہوئے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کی۔دو الگ الگ اداروں کو ایک کرنے کی منفی کوشش غیر منطقی اقدام ہے۔جو قابل قبول نہیں۔نیشنل پارٹی ایسے عوام دشمن و مزودر دشمن اقدام کی بھر پور مخالفت کرتی ہے اور اداروں اور ملازمین کے ساتھ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت بغیر کسی وژن و حکمت عملی ناکامی کا شکار ہورہی ہے۔اچھی گورننس کے فقدان و ناقص مشوروں اور اداروں میں بے جا مداخلت نے اداروں کو مفلوج کردیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت اپنی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلیے اداروں ٹارگٹ کررہی ہے۔بی ڈے اے اور کیو ڈے اے دو الگ ادارے ہے ایک بلوچستان کی سطح پر اور دوسرا ضلع کی سطح پر ،دونوں کے فنکشنل بھی الگ ہے۔بیان میں نے کہا گیا کہ صوبائی حکومت ان محکموں کی انضمام کی سازش کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔نیشنل پارٹی دونوں اداروں کے ملازمین کے ساتھ ہے اور ان کی جدوجہد میں ہر ممکن کرادر ادا کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں