امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اوول آفس میں پریس کانفرنس کے دوران سونے کی وڈیو وائرل

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر 79 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کی آنکھیں نیند سے بھری بھری دکھائی دیں جبکہ کچھ مواقع پر ان کی آنکھ بالکل ہی بند ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوول آفس میں اس موقع پر امریکی صدر کے پیچھے کابینہ کے اراکین اور دواساز کمپنیوں کے اعلیٰ حکام کھڑے ہو کر گفتگو بھی کر رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس میں صحت کے شعبے پر گفتگو کی جا رہی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے ساتھ اس طرح کی صورتِ حال پہلے بھی ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں