امن معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے عمل میں شرکت کرسکتے ہیں، ترک وزیر خارجہ

لندن /انقرہ (صباح نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے بعد ترکیہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے عمل میں شرکت کرئے گا، بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا کام مختلف ممالک کی ایک تکنیکی ٹیم انجام دے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان(Hakan Fidan) نے کہاکہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے بعد ترکیہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کی کارروائیوں میں شامل ہو سکتا ہے۔ لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا کام مختلف ممالک کی ایک تکنیکی ٹیم انجام دے گی، اور ترکی کو اس میں شرکت پر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ حاقان فیدان نے خبردار کیا کہ اگر ممالک کا کوئی مستقبل کا تکنیکی اتحاد دوبارہ کسی تنازع کا فریق بن جاتا ہے تو ترکی اپنی پوزیشن کا ازسرِ نو جائزہ لے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مسائل پاکستان میں ہونے والے اگلے مذاکرات کے دور میں حل ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں