مستونگ،قلات کے فٹبالروں کی گاڑی کو حادثہ۔3جاں بحق

قومی شاہراہ پرکھڈکوچہ کے علاقے میں بدرنگ کے مقام پر قلات سے مستونگ آنیوالے فٹبالروں کی آلٹو کار اور ٹرک میں تصادم ۔ٹریفک کے افسوس ناک حادثے میں تین فٹبالر ماجد۔عامر اور نور محمد جانبحق ہوگئے ۔جبکہ دو فٹبالر عبدالمالک اور وسیم زخمی ہوگئے ۔لیویز فورس موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو فوری طور پر شہیدنواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا۔۔افسوس ناک حادثے میں آلٹو کار گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔افسوسناک حادثے کا شکار ہونے والے آلٹور کار گاڑی میں سوار افراد قلات کے رہائشی ہے اور فٹبال میچ کھیلنے قلات سے مستونگ آرہے تھے کے بدرنگ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئے۔۔جس میں تین فٹبالر جانبحق ہوگئے دو شدید زخمی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں