واشک کے مختلف علاقوں میں بارشوں میں تباہی مچادی
واشک:واشک سمیت ناگ بسیمہ رخشان پتک شرینزہ میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔ سیلابی ریلوں اور بارش کے باعث مکانات اور دکانیں منہدم ہوگئی جبکہ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ بارش کے باعث جہاں تیار فصلوں کو نقصان پہنچا تو وہی سولر کٹس بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی، سیلابی ریلوں میں سینکڑوں بندات بھی بہہ گئے جس کے باعث زمینداروں کو اربوں کا نقصان ہواواشک میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں تغیانی آگئی جس کی وجہ سے گھروں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔ مسلسل بارش نے کجھور کے تیار فصل کو بھی نقصان پہنچانے کیساتھ سب تحصیل ناگ میں پیاز کے تیار فصل زیر آب آ گئی جس کے باعث زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان ہوا گیابارشوں نے شیریزہ ، پتک، گورگیج، پرہ بجار ، بدرنگ ، حسین زئی کپر ، ملادونی میں پیاز کے ہزاروں ایکڑ پر کاشت تیار فصلوں کو تباہ کردیا۔ سیلابی ریلے میں درجنوں زرعی بورنگ بمعہ شمسی بہہ گئے پتک میں سیلابی ریلے کا پانی بازار میں داخل ہوگیا جس کے باعث بازار کے آٹھ دوکانیں منہدم ہو گئی اور دوکانوں میں لاکھوں روپے کا قیمتی سامان بھی ناقابل استعمال ہوگیامتاثرین نے حکومت بلوچستان اور منتخب نمائندوں سے ہرممکن امداد اور تعاون کی اپیل کی ہے۔


