عراق سے سعودی عرب کی فضائی حدودمیں داخل ہونیوالے 3 ڈرون تباہ کردیے، ترجمان وزارت دفاع

ریاض (این این آئی) سعودی عرب کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق سے داغے گئے 3 ڈرون سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد تباہ کر دیے گئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ بات سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے حوالے سے بتائی گئی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب مناسب وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ سعودی عرب مملکت کی خودمختاری، سلامتی اور اپنی سرزمین پر شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کے خلاف کسی بھی کوشش کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام ضروری عملی اقدامات کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں