قلات، آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں خواتین و بچوں سمیت چھ افراد جاںبحق جبکہ دوزخمی ہوگئے
قلات(این این آئی)بلوچستان کے ضلع قلات میں ٹریفک کے المناک حادثے میں دو بچوں دو خواتین سمیت چھ افراد جاںبحق جبکہ دوزخمی ہوگئے بد قسمت خاندان کراچی سے پشین عید منانے کے لیئے جارہے تھے کہ لقمہ اجل بن گئے ۔قلات پولیس کے مطابق قلات مین آر سی ڈی شاہراہ پر ٹول پلازہ کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایک پک اپ گاڑی اور ٹوڈی کار میں زوردار تصادم کے نتیجے کار میں سوار دو بچوں اور دوخواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں اور پک میں سوار پک اپ کا ڈرائیور اور ساتھی شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں و لاشوں کو ڈی ایچ کیو قلات پہنچا دیا جانبحق افراد میں امجد۔حاجی ایوب۔ بی بی سلمائ عارفہ اور دو بچے شامل ہے جن کا تعلق پشین سے بتائی جاتی ہے جبکہ زخمیوں میں پک کا ڈرائیور امان اللہ اور اس کا ساتھی سعید احمد سکنہ کوئٹہ شامل ہیں مزید تحقیقات قلات صدر پولیس کرہی ہے


