عیدالاضحی کے موقع پر گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا اعلان
کوئٹہ(یو این اے )سوئی سدرن گیس کمپنی نے عیدالاضحی گیس شیڈول جاری کر دیا گیا جس میں سندھ، بلوچستان بشمول کوئٹہ کے بروز منگل 26 مئی، رات 12:00 بجے گیس سپلائی بند ہوگی بدھ 27 مئی، عید کا پہلا دن صبح 5:00 بجے سے بحال، پورا دن بغیر تعطل بحال رہے گی اسی طرح جمعرات 28 مئی، عید کا دوسرا دن پورا دن گیس جاری رہے گی جمعہ 29 مئی، عید کا تیسرا دن رات 12:00 بجے تک گیس دستیاب رہے گی یہ شیڈول منگل کی رات سے نافذ ہوگا۔ سوی سدرن گیس کمپنی نے عید کے تینوں دن لوڈ مینجمنٹ معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے تاکہ گھریلو صارفین کو کوئی پریشانی نہ ہو۔
Load/Hide Comments


