ڈیرہ اللہ یار، نواب بگٹی کی برسی کے موقع پر شٹرڈائون و پہیہ جام ہڑتال
ڈیرہ اللہ یار:ڈیرہ اللہ یار میں شہید نواب اکبر بگٹی کی 14 ویں برسی کے موقع پر پہیہ جام اور شٹرڈاون ہڑتال جمہوری وطن پارٹی نے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیاگیا بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ و قومپرست رہنماء نواب اکبر بگٹی کی 14 ویں برسی کے موقع پر بلوچ قومپرست جماعتوں کی کال پر ڈیرہ اللہ یار میں پہیہ جام اور شٹرڈاون ہڑتال رہی جسکے باعث سڑکوں سے ٹریفک غائب اور تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے نواب اکبر بگٹی کی برسی کے موقع پر جمہوری وطن پارٹی نے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری آغا ظفر علی صوبدرانی جمالی کی رہائشگاہ پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں بڑی تعداد میں کارکنوں اور شہریوں نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی تعزیتی ریفرنس سے آغا ظفر علی صوبدرانی جمالی مرزا خان بلوچ نادر حسین بھنگر شبیر احمد ابڑو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرزمین بلوچستان کے ننگ و ناموس ساحل وسائل پر بلوچ قوم کی حق حاکمیت کے حصول کے لیے نواب اکبر بگٹی نے آمر کو للکارتے ہوئے پہاڑوں کا رخ کیا اور آخری دم تک لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کی مقررین کا کہنا تھا کہ نواب اکبر بگٹی ایک مدبر اور اصولوں پر ڈٹے رہنے والے وہ بلوچ رہنماء تھے جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی خاطر وفاق کی آنکھوں میں آنکھیں ملا کر بات کی یہی وجہ تھی کہ وفاق کا نواب بگٹی سے اختلاف رہا نواب بگٹی بلوچستان سے وہ پہلے سیاستدان تھے جنہوں نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا وفاق کی آمرانہ پالیسیوں نے ایک محب وطن کو آخری ایام میں پہاڑوں پر جانے پر مجبور کیا تعزیتی ریفرنس میں قرآن خوانی کی گئی اور اختتام پر لنگر کا اہتمام کیا گیا۔


