جھل مگسی اور بھاگ ناڑی میں امن و امان کی صورتحال کے باعث نیشنل بینک نے اپنی برانچز ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیئے

ڈیرہ مراد جمالی ( این این ائی) جھل مگسی اور بھاگ ناڑی بدامنی اور موثر سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث پاکستان کی سرکاری نیشنل بینک آف پاکستان نے اپنی برانچز ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیں گئیں تاجر برادری اور ملازمین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق کچھی کے علاقے بھاگ ناڑی جوکہ قدیم علاقے کاروبار کے حوالے سے بڑی اہمیت کا حامل ہے حالیہ بدامنی کے واقعات کے پیش نظر نیشنل بینک آف پاکستان نے بھاگ برانچ کو ڈیرہ مراد جمالی شفٹ کردی جبکہ جھل مگسی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر گنداواہ میں بھی نیشنل بینک اف پاکستان کی برانچ پہلے ہی سے ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردی گئی ہے جس سے تاجر برادری اور ملازمین میں خاصی پریشانی پائی جارہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں