مانگی سے اغوا کیے گئے ملک شین گل کی شہادت پر افسوس، لاش لانے کیلئے غمزدہ خاندان سے ہر ممکن تعاون کریں گے، نور محمد دمڑ
کوئٹہ (ویب ڈسیک) صوبائی وزیرخوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اکیس مئی کو مانگی کے مقام سے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے اغواءہونے والے ہرنائی کے سیاسی و قبائلی رہنماءملک شین گل ترین کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک شین گل ترین کی لاش لانے کےلئے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔ اس سلسلے میں غمزدہ خاندان کو جو بھی تعاون کی ضرورت ہے انکے ساتھ کریں گے۔
Load/Hide Comments


