صحافی لالہ اسرافیل کا قتل انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ ہے، سردار عبدالرحمن کھتیران

کوئٹہ(این این آئی) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھتیران نے سینئر صحافی لالہ اسرافیل کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ صحافی لالہ اسرافیل کا قتل انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں، جو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور سچائی سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں