خضدار، مسلح افراد کے تھانوں پر حملہ کو ناکام بنا دیا، 18 افراد زخمی، ایک خاتون اورمرد جان کی بازی ہار گئے، پولیس
کوئٹہ (آن لائن) خضدار، تھانہ نال اور گریشا پر مسلح افراد کا حملہ، 18 افرادزخمی جبکہ ایک خاتون اورمرد جان کی بازی ہار گئے،پولیس کے مطابق گزشتہ روز 50 سے60 دہشت گرد وں نے 40/50 موٹرسائیکلوں اور03 پک اپ گاڑیوں پر سوار درجنوں مسلح افراد نے جدید ہتھیاروں، راکٹ لانچروں اور دستی بموں سے تھانہ گریشا اور نال پر حملہ کیا تھانوں میں موجود اے ٹی ایف پولیس اسکواڈ کے عملے نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے انکے حملے کو پسپا کر دیا دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک خاتون اور مرد جان کی بازی ہار گئے حملے کے دوران 18سے زائد شہری زخمی ہوئے جنہیں 6سے زائد ایمبولینسوں کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا اور حملے کو پسپا کر کے تھانوں پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی ایسی طرح گریشا تھانہ حملے کے دوران راکٹ لانچر لگنے سے گیٹ اور واچ ٹاور کو معمولی نقصان پہنچا ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے جوانمردی اور حمت سے مذاحمت کی اور انہیں تھانے کے احاطے داخل نہیں ہونے دیا پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کا فائدہ اٹھاٹے ہوئے دہشت گردوں نے ماربل فیکٹری کو معمولی نقصان پہنچایا اور فرار ہونے سے قبل میر شہ میر بزنجو کی 5گاڑیا ں اور ایک دوکان کو آگ لگا دی واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی خضدار اے ٹی ایف اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال کو قابو کر لیا اور حالات مکمل کنٹرول میں ہیں ۔


