نال میں معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا اور انہیں مالی نقصان دینا قابلِ مذمت عمل ہے، یونس عزیز زہری

خضدار (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے تحصیل نال میں گزشتہ روز پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کی ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ تحصیل نال میں معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا اور انہیں مالی نقصان دینا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ صوبائی حکومت اور سیکیورٹی ادارے نال میں امن کی بحالی کیلئے اقدامات عمل میں لائیں۔ میریونس عزیز زہری نے واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف اور معاوضہ دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں