دکی، ترین پولیس تھانے پر نا معلوم مسلح افراد کا حملہ، ایک اہلکار شہید، دو زخمی ہوگئے، پولیس حکام

لورالائی (آن لائن) پولیس حکام کے مطابق دکی کے علاقے میں ترین پویس اسٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے پولیس اے ٹی ایف اور ایف سی کی کوئیک رسپانس فورس موقع پر پہنچ گئی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا پولیس کے مطابق گزشتہ شب دکی کے علاقے ترین پولیس تھانہ پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سید حسن شہید، جبکہ محمد ولی اور بلوچ خان زخمی ہوگئے پولیس کے جوانوں نے جوانمردی سے حملہ آواروں کامقابلہ کیا واقع کی اطلاع ملنے پر ایس پی دکی منصور احمد بزدار کی قیادت میں پولیس اے ٹی ایف اور ایف سی کی کوئیک رسپانس فورس موقع پر پہنچ گئی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ آواروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیااور انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں