نصیرآباد میں بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاوروز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا

ڈیرہ مرااد جمالی ( این این آئی) نصیرآباد اوچ پاور پلانٹ سے اندرون ملک کو جانے والی ہائی ٹرانسمیشن بجلی سسٹم 220 کے وی کے دو ٹاورز کو نا معلوم دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں بجلی کے متاثر ہونے کا خدشہ پولیس کے مطابق صدر پویلس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود اوچ پاور پلانٹ سے سندھ اور پنجاب کو جانے والی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم بجلی کے 220 کے وی دو ٹاور کو چھتر روڈ کے قریب نا معلوم دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواڈ سے اڑا دیا گیا جس سے سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مذید تحقیقات شروع کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں